سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے ، مزید مہنگا ہو گیا ‎

5  جنوری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 16ہزارروپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت15ڈالرکے اضافے سے1948 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ سونے کی

قیمت400روپے کے اضافے سے بڑھ کر1لاکھ16ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے کے اضافے سے99451روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز لاہور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار 50 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 4 سو روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 783 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔دوسری جانب سا ل 2021کے پہلے کاروباری روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدبڑھ گئی ہے ۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا اور 30پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 160.50روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 160.10روپے سے بڑھ کر160.30روپے اور قیمت فروخت25پیسے کے اضافے سے 160.15روپے سے بڑھ کر160.40روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے159.90روپے سے بڑھ کر160.10روپے اور قیمت فروخت30پیسے کے اضافے سے160.20روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر196.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید217.30روپے سے گھٹ کر216روپے اور قیمت فروخت219روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…