نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین کھربوں  روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا

2  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا ۔ بدھ کو نیدرلینڈز کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب میں وزیربحری امور اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے

سفیر سمیت وزرتِ بحری امور کے حکام نے شرکت کی ،معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا ،1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔ وزیر بحری امور نے کہاکہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے ویڑن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ،ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔ علی زیدی نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے نیدرلینڈز کی تحقیق و تجربے سے استفادہ کریں گے، تاریخی منصوبے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر محترم سفیر کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی وسائل کی تعمیر و ترقی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…