چین 3400 ارب ڈالر زرمبادلہ رکھنے والا سب سے بڑ املک فہرست میں پاکستان کہاں موجود ہے؟آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری

24  اگست‬‮  2020

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر کسی بھی ملک کے معاشی طور پر مستحکم ہونے کو ظاہر کرتے ہیں اور اس وقت دنیا بھر میں چین 3400ارب ڈالر کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے زیادہ زرمبادلہ رکھنے والا ملک ہے ۔

آئی ایم ایف کے اعداد وشمار کے مطابق چین میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے جس کی بڑی وجہ سرمایہ کاری کے شعبے میں چین کی جارحانہ حکمت عملی اور بڑھتی ہوئی بر آمدات ہیں،چین کے پاس1948ٹن سے زائد سونے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔دنیا بھر میں زیادہ زرمبادلہ رکھنے والے ممالک میں جاپان 1390ارب ڈالرکے ساتھ دوسرے ،سوئٹزرلینڈ850ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے ،روس562ارب ڈالرکے ساتھ چوتھے ، سعودی عرب502ارب ڈالرکے ذخائر کے ساتھ پانچویں، تائیوان 480ارب ڈالرکے ساتھ چھٹے ، ہانگ کانگ 475ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں، بھارت 473 ارب ڈالرکے ساتھ آٹھویں،جنوبی کوریا 410ارب ڈالر کے ساتھ نویں اور برازیل 360ارب ڈالرکے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ۔حیرت انگیز طور پر زرمبادلہ کے زیادہ ذخائر رکھنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں امریکا شامل نہیں ہے ،امریکا کے پاس اس وقت 129ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،پاکستان اس فہرست میں انتہائی نیچے دکھائی دیتا ہے جس کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر محض19ارب65کروڑ ڈالرکی سطح پر ہیں جس میں سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 12ارب60کروڑ ڈالر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…