سونا فی تولہ قیمت کی نئی تاریخ رقم قیمتیں ملکی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

7  جولائی  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ5900روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں

فی اونس سونے کی قیمت1776ڈالر مستحکم رہی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ5ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 90ہزار792روپے ہو گئی۔‎کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل 7 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے یکم جولائی کو ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی ،آل پاکستان جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درآمد نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے، وباءکے باعث درآمد اور برآمد دونوں شدید متاثر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6000 روپے کم ایک لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…