پٹرولیم مصنوعات کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

10  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی ( اوگرا ) جاگ گئی  اور  پٹرولیم مصنوعات کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ، صوبوں میں  اوگرا کے نمائندوں کے ساتھ سول ڈیفنس  کے افسران نے پٹرول پمپس اور آئل ڈپو کادورہ کیا  جہاں پر پٹرول کی دستیابی  اور قلت کی وجوہات کا جائزہ لیاگیا ۔

ڈی جی  آئل کی سربراہی میں  خصوصی کمیٹی نے  کراچی کے ماڑی ٹرمینلز کا دورہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ہوا کہ ہیسکول ،  گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ  ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے  جس پر  خصوصی کمیٹی نے دونوں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سی اوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے ثبوت بھی وزارت پٹرولیم کو فراہم کردیئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب کو کابینہ اجلاس کے دوران ہدایت کی تھی کہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران نہ صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے بلکہ جو عناصر مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے جس پر بدھ کو اوگرا اور متعلقہ  اداروں کے حکام حرکت میں آئے اور پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ( صدیق ساجد )

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…