مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام شروع ۔۔پاکستانی اور چینی انجینئرز کی شاندار آتش بازی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

15  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی کوششیں رنگ لانے لگیں ، ویژن کے مطابق 800میگاواٹ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ٹنل پر کام شروع کر دیا گیا ۔ کام شروع ہونے کے موقع پر پاکستانی اور چینی ورکرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاندار آتش بازی کا مظاہر ہ کیا ۔ مہمند ڈیم کے ٹنل کی تعمیر کو چار سال کے عرصے یعنی 2024 تک مکمل کرلیا جائے گا،

تاہم ڈیم کی تعمیر کے بعد ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ تک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہوگی۔ میگا واٹ کا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شیڈول کے مطابق 2024 ء میں مکمل ہوجائے گا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.2ملین ایکڑ فٹ ہوگی، منصوبہ سے نیشنل گرڈکو سالانہ 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی اورساتھ ہی پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے علاوہ 16 ہزار 7 سو ایکڑ نئی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، منصوبے سے ہر سال تقریباً51 ارب 60 کروڑروپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…