ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں !جانتے ہیںکے ایس ای100انڈیکس کتنے پوائنٹس تک گھٹ گیا ؟

9  مئی‬‮  2020

کراچی (این این آئی )ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس800پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور33ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 70ارب روپے بھی ڈوب گئے جبکہ51.67فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن مندی کی زد میں رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 920.06پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 1دن کی تیزی سے انڈیکس نے صرف76.11پوائنٹس ہی ریکور کئے اس طرح مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے ردعمل میں خطے کی مارکیٹوں پراثر انداز ہونیوالی مندی ہے جبکہ خطے کی اسٹاک مارکیٹوں کی خراب صورتحال کے پیش نظر منافع کی خاطر فروخت کے غیر معمولی دبائوکی وجہ بھی مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بن رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق کورونا کی وجہ سے معاشی بندش کے نتیجے میں مارکیٹ میں فی الوقت بہتری کے آثار نہیں جس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…