سٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی، ای 100 انڈیکس کی نفسیاتی حد بھی حیران کن سطح تک گر گئی، سرمایہ کاروں کے 2 کھرب سے زیادہ ڈوب گئے

3  فروری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان میں شدت آگیا اور پیر کو شدید مندی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بھی گرگئی اور انڈیکس 1221.55پوائنٹس کی کمی سے40409.38پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 84.33فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے باعث سرمایہ کاروں کو2کھرب 3ارب9کروڑ57لاکھ ر وپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 4.78فی صدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ہفتہ جاری رہنے والے مندی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے میں مزید شدت کے ساتھ داخل ہوگیا اور پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جسکے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگیا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتا گیا اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کا41ہزار کی نفسیاتی حدبھی گرگیا اورانڈیکس 40233پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آنے سے 40400کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1221.55پوائنٹس کی کمی سے40409.38پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس632.35پوائنٹس کی کمی سے18515.43پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس751.93پوائنٹس کی کمی سے28315.61پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے43کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ296میں کمی اور12میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 3ارب9کروڑ57لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر76کھرب 48ارب6کروڑ43لاکھ روپے ہوگیا۔

پیر کو20کروڑ31لاکھ39ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 92لاکھ73ہزار شیئرززائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت46.88روپے کے اضافے سے بڑھ کر911.99روپے اورسیپ یائر فائبرکے حصص 39.96روپے کے اضافے سے705.96روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو اوررفحان میظ کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب147.41روپے اور127.67روپے کی کمی ہوئی جس سے کولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 147,41روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت6772.33روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،ہیسکول پٹرول، میپل لیف،یونٹی فوڈ،ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک،ایونشن،ٹی آر جی پاکستان،پاک انٹربلک اور ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…