ایک روٹی کی قیمت15روپے ! آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے بڑا اعلان کردیا

18  جنوری‬‮  2020

پشاور، اسلام آبا(این این آئی) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے ایک روٹی کی قیمت15روپے کرنے کا عندیہ دیدیا تفصیلات کے مطابق نانبائیوں نے کہا کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے۔

پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش ومذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے ۔انہوں نے کہاکہ سولہ ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی، آٹا ختم ، تندور بند ، افسوسناک اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نئے پاکستان میں آٹا ختم ، تندور بند اور عوام لنگر سے روٹی کھائے ؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی 14 فیصد ، ترقی آدھی اور اب آٹا بند ، اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام آپ کی مزید نالائقی اور نااہلی اور جھوٹوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…