سال کا پہلا دن اسٹاک ایکسچینج کے لئے مبارک، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ، سرمایہ دار خوشی سے نہال، سونا بھی سستا ہو گیا

1  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال 2020کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس664.92پوائنٹس کے اضافے سے41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 41400پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ77.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا

جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب22کروڑ61لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت86.73فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی بحال ہوگئی اور انڈیکس 41544پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث41500کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس664.92پوائنٹس کے اضافے سے41400پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس341.43پوائنٹس کے اضافے سے 18997.91پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 268.24پوائنٹس کے اضافے سے29279.97پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 67میں کمی اور 14میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 72ارب22کروڑ61لاکھ روپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 78کھرب 84ارب 3کروڑ85لاکھ روپے ہوگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر33کروڑ7لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کی نسبت 15کروڑ36لاکھ شیئرز زائد ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت50روپے کے اضافے سے بڑھ کر2400روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص41روپے کے اضافے سے 1045روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 120.54روپے اور17.54روپے کی کمی ہوئی جس سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 2320روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت 1974.52روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،یونٹی فوڈز،،فوجی فوڈز،ایونشین، ٹی آر جی،پاک الیکٹران،بینک آف پنجاب،پایونیر سیمنٹ،جہانگیر صدیقی اورورلڈ کال ٹیلی کام کے شیئرز نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…