پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ، امریکی ڈالر مز ید تگڑا، سونے کی قیمت میں بھی ریکارڈ اضافہ

26  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس799.47پوائنٹس کے اضافے سے 41127.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 75.67فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب54کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تعطیل کے بعد جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41148 پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مزکورہ حد سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس799.47پوائنٹس کے اضافے سے 41127.79پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 439.87پوائنٹس کے اضافے سے18863.15پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس340.82 پوائنٹس کے اضافے سے 29207پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور 370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ74میں کمی اور16میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 94ارب54کروڑ99لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے سبب سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر78کھرب 72ارب88کروڑ55لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو23کروڑ68لاکھ32ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 6لاکھ 9ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے وائتھ پاک کے بھاؤ میں 35روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر835روپے ہو گئی اسی طرح 30.77روپے کے اضافے سے مری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 1354.96روپے پر جا پہنچی

تاہم پاک ٹوبیکو اور سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب128.45روپے اور40.32کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر2440.55روپے اور سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 766.18روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ورلڈ کال ٹیلی کام،ہیسکول پٹرول، فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان،اینگرو پولیمر،بینک آف پنجاب،سلک بینک،حب پاوراورپاک الیکٹران کے شیئرز سرفہرست رہے۔

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انٹر بینک میں ڈالر36پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 36پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.87روپے سے بڑھ کر155.23روپے اورقیمت فروخت154.97روپے سے بڑھ کر155.33روپے ہوگئی

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے154.60روپے سے بڑھ کر154.70روپے اور قیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے154.90روپے سے بڑھ کر155.10روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 170.50روپے اور قیمت فروخت 172روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201روپے مستحکم رہا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے برقرار رہی جب کہ یو اے درہم کی قیمت خرید41.95روپے سے بڑھ کر42روپے اور قیمت فروخت42.25روپے سے بڑھ کر42.30روپے ہوگئی۔

چینی یوآن کی قیمت خرید 22روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 15ڈالرکا اضافہ ہواجس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہوکر 87ہزار900روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت15ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزارروپے کے اضافے سے 87900ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے بڑھ کر75360روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت100روپے کے اضافے سے بڑھ کر1070روپے اوردس گرام کی قیمت917روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…