روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 31ارب سے زائد کا اضافہ

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دور وزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 824.46پوائنٹس کے اضافے سے 37925.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ79.94 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 31ارب 83کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 4.50فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس37ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 36955پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکریج ہاوسز اور مالیاتی ادارے متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37949پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 824.46پوائنٹس کے اضافے سے 37925.79پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 424.46پوائنٹس کے اضافے سے17531.27پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1540.45پوائنٹس اضافے سے 61513.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 488.55پوائنٹس اضافے سے 26858.79پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے299کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 63کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 31ارب 83کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 72کھرب47ارب88 کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی۔

جمعہ کو مجموعی طور پر24 کروڑ30لاکھ41ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوجمعرات کی نسبت ۱یک کروڑ4لاکھ71ہزار شیئرزائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 89.97روپے اضافے سے1939.98روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت76.01روپے اضافے سے6398روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت27.50روپے کمی سے 522.50روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت19.76روپے کمی سے 2334.99روپے ہوگئی۔

نمایاں کاروباری لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان،پاک الیکٹران،بینک آف پنجاب،پی ٹی سی ایل،کے الیکٹرک،میپل لیف،اتفاق آئرن،پاک انٹر بلک اورانٹر اسٹیل کے حصص سرفہرست رہے۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22پیسے مہنگا ہوگیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 22پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی

قیمت خرید155.28روپے سے بڑھ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.38روپے سے بڑھ کر155.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اور قیمت فروخت155.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں 50پیسے کی کمی ہوئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے گھٹ کر171روپے اورقیمت فروخت173روپے سے گھٹ کر172.50روپے ہوگئی۔برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید200.30روپے سے گھٹ کر199.30روپے اورقیمت فروخت201.80روپے سے گھٹ کر200.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق

سعودی ریال کی قیمت خرید41.30روپے اورقیمت فروخت41.60روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.30روپے اورقیمت فروخت42.60روپے مستحکم رہی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پربرقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکا اضافہ ہواتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1471ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے85850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73603روپے برقرار رہی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…