رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ترسیلات زر میں 2 فیصد تک کمی ،جانتے ہیں کن ممالک سے ترسیلات کا حجم کم رہا ؟

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(آن لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کم از کم 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کے ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

جو گزشتہ سال میں اسی عرصے کے 7 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم تھی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم سب سے زیادہ رہا ہے لیکن رواں مالی سال کے 4 ماہ میں یہ 1.1 فیصد کم ہو کر ایک ارب 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 19-2018 کے اسی عرصے میں یہ ایک ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا سے ترسیلات زر میں 3.8 فیصد اضافہ اور یہ ایک ارب 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2019 کے 4 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 34.8 اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب ترسیلات زر کے حوالے سے برطانیہ تیسرے نمبر رہا اور جولائی سے اکتوبر کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.94 زائد ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں 6.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی اور اکتوبر کے درمیان یو اے ای سے ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق خلیجی ممالک سے بھی ترسیلات زر موصول ہونے میں 2.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کے ممالک سے بھی ترسیلات زر میں 2.3 فیصد کمی ہوئی اور یہ 71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔مرکزی بینک نے بتایا کہ یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 3.3 فیصد اضافہ ہو کر یہ 23 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ ملائیشیا سے آنے والی ترسیلات زر میں نمایاں کمی دیکھی کی گئی اور یہ صرف 54 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…