فضل الرحمان کا”دھرنا“ نظر انداز،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی،9بالائی حدیں بحال،سرمایہ کاری مالیت میں بہت بڑا اضافہ

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باوجودپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوغیرمعمولی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 9بلائی حدیں بحال ہوگئیں اور کے ایس ای100انڈیکس 35277پوائنٹس کی سطح پر بندہوا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب25ارب15کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت32.24فیصدزائد جبکہ75.13فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج، معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ،فوڈزاورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں اورکے ایس ای100انڈیکس کی10بلائی حدین بحال ہوگئیں اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس35309پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم اتارچڑھاؤ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس899.85پوائنٹس اضافے سے35277.46پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،80کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب25ارب15کروڑ82لاکھ78ہزار975روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب23ارب56کروڑ53لاکھ17ہزار830روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر20کروڑ77لاکھ82ہزار700شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت5کروڑ6لاکھ63ہزار749شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت39.44روپے اضافے سے1166.62روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت35.00روپے اضافے سے735.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت91.73روپے کمی سے1743.06روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت25.40روپے کمی سے875.78روپے ہوگئی۔پیرکوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ11لاکھ82ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سے16.04روپے اورحیسکول پیٹرول کی سرگرمیاں 94لاکھ4ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2.07روپے اضافے سے33.13روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس487.45پوائنٹس اضافے سے16532.14پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1478.99پوائنٹس اضافے سے57560.12پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس462.07پوائنٹس اضافے سے25191.77پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…