ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کاروباری اصلاحات سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری کے رحجان میں اضافہ ہوگا اور ٹیکسوں سے زیادہ آمدنی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ آر میلپاس نے کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے سے متعلق عالمی انڈیکس پر بہترین درجہ بندی پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

ڈیوڈ آر میلپاس نے کہا کہ ’گزشتہ برس پاکستان 136 واں سے 108 ویں نمبر پر آگیا، نئے کاروبار کے لیے کی گئی اصلاحات، بجلی اور تعمیراتی اجازت ناموں کے حصول، جائیداد کے اندراج، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحد پار تجارت کرنے سے ماحول بہترہوا‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عدالتی نظام میں بہتری، نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانیاور خواتین کو بااختیار بنا کر کاروبار میں مزید بہتری اور آسانی لاسکتا ہے۔ورلڈ بینک گروپ کے صدر نے سرماریہ کاروں کا اعتماد جیتنے کے لیے نظام کو مزید ڈیجیٹلائزیشن بنانے پر زور دیا۔ڈیوڈ آر میلپاس نے کہا عالمی بینک، پاکستان کو کامیاب بنانے کیلئے سنجیدہ کوشش کرے گا کیونکہ ملک میں مزید اصلاحات اور چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔علاوہ ازیں ڈیوڈ آر میلپاس نے وزیر اعظم کی جانب سے حکومت کے مختلف اہم منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لینے پر ان کے اقدام کی تعریف کی۔انہوں نے معاشی تبدیلی، اخراجات میں کمی اور معیشت کے اہم شعبوں میں اصلاحات لانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔علاوہ ازیں تربیلا ڈیم کے دورے پر ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ آر میلپاس نے فورتھ ایکسٹنشن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘منصوبے پر کام متاثر کن ہے‘۔تربیلا ڈیم منصوبے کا دورہ کرنے کے بعد بریفنگ میں انہوں نے کہا ’میں مقررہ وقت اور تخمینے کی لاگت سے کم لاگت پر منصوبے کی تکمیل پر خوش ہوں‘۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…