5 سال بعد پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا،بلومبرگ

21  اکتوبر‬‮  2019

نیویارک( آن لائن ) عالمی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ سال دوہزارچوبیس تک پاکستان کا شمار عالمی معاشی شرح نمو کیلئے اہم ممالک میں ہوگا، یہ ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا اور کہا سال 2024 تک پاکستان کا شمار معاشی ترقی میں حصہ دار 20 ممالک میں ہوگا۔

یہ 20 ممالک عالمی معاشی شرح نمو کا 78اعشاریہ 5 فیصد فراہم کریں گے۔بلومبرگ نے کہا نئے ممالک میں ترکی، سعودی عرب،میکسیکو شامل ہیں جبکہ اسپین، پولینڈ، کینیڈا اور ویتنام لسٹ سے خارج کردئیے گئے اور امریکا، چین، جاپان، یو کے، بنگلادیش، ملائشیا، روس ، برازیل ودیگرشامل ہیں۔عالمی جریدے کے مطابق سال 2024 میں عالمی شرح نمو کا 28 اعشاریہ3 فیصد چین سیآئے گا جبکہ امریکا 9.2 فیصد، روس 2 فیصد اور انڈونیشیا 3.7 فیصد حصہ دار ہوں گے۔بلومبرگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال تجارتی جنگ،دیگرمسائل کے باعث عالمی شرح نمو کم رہے گی اور عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے چند روز قبل دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کی تھی ، جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی تھی۔اس سے قبل پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے بعد دنیا میں 20 اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا تھا، اصلاحات میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…