تمام موبائل فون کمپنیز کی مانیٹرنگ سروے کا اعلان ، فرنچائزز پر بھی رجسٹریشن کی اجازت

25  ستمبر‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام موبائل فون کمپنیز کی سروس کا معیار جانچنے کیلئے اچانک مانیٹرنگ سروے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پیر سے تمام موبائل فون کمپنیوں کی فرنچائزز پر بھی موبائل فونز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا مقصد موبائل فون صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صارفین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ یقینی بنانا بھی ہے۔

پی ٹی اے پنجاب کے ڈائریکٹر محمد فاروق نے ایوان صنعت و تجارت کے دورہ کے دوران بتایاکہ پی ٹی اے ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلقہ سروسز کے معیار کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں نئے ٹاور لگانے کیلئے سروے فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے فیصل آباد میں تین روز قیام کے دوران ان علاقوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں ٹیلی کمیونی کیشن کے سگنلز کم از کم مطلوبہ طاقت سے بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں سے بات چیت ہو رہی ہے اور بہت جلد نئے ٹاور لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا جس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کی سروس کی کوالٹی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انہوں نے موبائل فونز کی مفت رجسٹریشن کیلئے کئے جانے والے انتظامات بارے بتایا کہ مختلف موبائل کمپنیوں کی سروس کے معیار کو جانچنے کیلئے اچانک سروے بھی کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوموار سے موبائل فون کمپنیوں کی تمام فرنچائز بھی موبائل فون کی رجسٹریشن کریں گی۔اس موقع پر ایف سی سی آئی کے صدر سید ضیا علمدار حسین نے پی ٹی اے کے ڈائریکٹر کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ آج کے دور میں ٹیلی کمیونی کیشن کو کلیدی اہمیت حاصل ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واحد شعبہ ہے جس نے نجکاری کے بغیر بہت زیادہ ترقی کی ہے جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی

وجہ سے ٹیلی فون کی سہولت ہر امیر غریب کی پہنچ میں آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشن کی موجودہ سہولتوں میں بہتری کے ساتھ ساتھ نئی اور جدید سہولتوں کو بھی متعارف کرایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیلی کمیونی کیشن صنعت وتجارت کا لازمہ ہے لیکن بعض علاقوں میں غیر معیاری سروس کی وجہ

سے دس دس بار کالیں ڈراپ ہوتی ہیں جن کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل ادا کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے ازالہ کیلئے سروسز کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ پی ٹی اے کے حالیہ سروے کے نتیجے میں نئے ٹاور لگانے سے موبائل کمپنیوں کی سروس کے معیار میں خاصی بہتری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…