بجلی کے لائن لاسزکی کی مدمیں صارفین پر کتنے ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا؟آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

24  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن )ملک کی 10بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال کے دوران 157 ارب روپے کے لائن لاسز کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا. آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے 18-2017 کے مطابق ایک سال کے دوران ملک کی 10 بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی

28 ارب یونٹس بجلی لائن لاسز کی نذر ہوگئی، جس کی مجموعی مالیت 157 ارب روپے سے زائد تھی اور لائن لاسز کی مد میں خسارے کا بوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑا.رپورٹ کے مطابق لائن لاسز میں حیسکو (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) سر فہرست رہی جس کا اس مد میں خسارہ 49ارب 51 کروڑ روپے رہا، سیپکو 37 ارب 73 کروڑ سے زائد کے لائن لاسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پیسکو کی جانب سے 29ارب روپے سے زائد کے لائن لاسز رہے، کیسکو کے 19ارب 22 کروڑ، لیسکو کی جانب سے 7 ارب 62 کروڑ روپے ، میپکو کی جانب سے 7 ارب19کروڑ روپے جب کہ آئیسکو دس لاکھ 70ہزار روپے پر کم لائن لاسز والی کمپنی نکلی.آڈٹ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے لائن لاسز کی وجہ فیڈرز کے درمیان طویل فاصلہ، ناقص سب اسٹیشنز،غیر قانونی کنکشنز،غیر حقیقی اہداف اور فیڈرز کی غلط کوڈنگ کو قرار دیا ہے. اس حوالے سے ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی (ڈی اے سی) نے ذمہ داروں کے تعین اور معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے جب کہ آڈٹ حکام نے ڈی اے سی کی سفارشات پر عملدرآمد کرنے کی سفارش کی ہے. رپورٹ برائے 18-2017 کے مطابق ایک سال کے دوران ملک کی 10 بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی 28 ارب یونٹس بجلی لائن لاسز کی نذر ہوگئی، جس کی مجموعی مالیت 157 ارب روپے سے زائد تھی اور لائن لاسز کی مد میں خسارے کا بوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…