حکومت کے شیڈول بینکوں سے حاصل کردہ قرضے 99 فیصد تک تجاوز،ایک ہفتے کے دوران قرض 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ سے 8 کھرب 99 ارب روپے تک جا پہنچا

24  ستمبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن )حکومت کی جانب سے شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضے 13 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ایک ہفتے کے دوران ہی 99 فیصد تک تجاوز کر گئے ہیں. مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ستمبر سے 13 ستمبر تک حکومت کا قرض 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 8 کھرب 99 ارب روپے تک جا پہنچا۔

یہ رقم یکم جولائی سے 6 ستمبر تک لیے گئے ( 4 کھرب 55 ارب 80 کروڑ روپے) قرض کے تقریبا مساوی ہے.اسٹیٹ بینک نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ حکومت نے مذکورہ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضوں میں 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ کیاقرض لینے میں تیزی کا آغاز جولائی کے وسط سے ہوا جب اسٹیٹ بینک نے اپنا مانیٹری سائیکل مکمل کر کے رعایتی شرح ایک فیصد بڑھادی تھی.خیال رہے کہ اس قبل تک حکومتی قرضوں کی نیلامی تقریبا ایک سے ڈیڑھ سال تک مایوسی کا شکار تھی تاہم اس برس عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد سے قرض کی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیل ہوچکی ہے. چنانچہ رواں مالی سال کے آغاز سے حکومت شیڈول بینکوں سے قرض حاصل کررہی ہے اور اسٹیٹ بینک پاکستان سے لیا گیا قرض ادا کررہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حکومت نے شیڈول بینکوں کا 12 کھرب 38 ارب روپے کا قرض ادا کیا تھا جبکہ اس سال اب تک صرف مرکزی بینک کا 6 کھرب 25 ارب روپے کا قرض ہی ادا کیا گیا.دوسری جانب نجی شعبے کو 13 ستمبر تک ایک کھرب 15 ارب 70 کروڑ روپے ادا کیے گئے جو 6 ستمبر تک 86 ارب روپے تھے تاہم گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران نجی شعبے نے 16 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…