پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ادارہ شماریات پاکستان نے حیرت ا نگیز رپورٹ جاری کر دی

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ غذائی، پیٹرولیم اور خام مال کی درآمدات میں جولائی اور اگست کے درمیان گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں کے مقابلے میں واضح کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فرنس آئل، پام آئل اور ٹیکسٹائل کی

آمد میں کمی کی وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان درآمدات کا بل 21.41 فیصد کم، 7.67 ارب ڈالر رہا۔اشیاءکے حساب سے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ جولائی اور اگست کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 26.75 فیصد کمی ہوئی جو 1.93 ارب ڈالر رہی۔پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی لاگت میں ابتدائی دو ماہ کے دوران 16.42 فیصد کمی آئی۔نظر ثانی کیے گئے دورانیے میں دوسری جانب لیکوئیفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں بھی 8.75 فیصد کمی آئی جبکہ لیکوئیفائڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات میں 39.72 فیصد اضافہ کیا گیا۔مشینری کی درآمدات میں 8.23 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 1.59 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.72 ارب ڈالر رہی جس میں سب سے زیادہ ٹیکسٹائل، ٹیلی کام اور الیکٹریکل سے متعلق مشینری کی درآمدات دیکھی گئیں۔موبائل فون کی درآمدات میں 19.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا نتیجہ تھا۔گاڑیوں کی درآمدات میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، جولائی اور اگست کے درمیان گاڑیوں کی درآمدات میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی۔ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 2.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے 2.215 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2.303 ارب ڈالر رہی۔مصنوعات کی تفصیلات میں دیکھا گیا کہ خام کاٹن کی لاگت میں 152.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کاٹن کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔کاٹن کے علاوہ دیگر کی برآمدات میں 44.96 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔نِٹ ویئر کی لاگت میں 12.84 فیصد اور تعداد میں 10.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ بیڈ شیٹس وغیرہ کی لاگت میں 1.22 فیصد اور تعداد میں 20.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تیار گارمنٹس کی لاگت میں 7.47 فیصد اور برآمدات میں 34.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا تاہم تولیے کی برآمدات میں 0.2 فیصد کمی آئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…