پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

19  اگست‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن )ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو بیرون ممالک دوروں کیلئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کااعلان کیاہے اور کہاہے کہ اتھارٹی ٹیکسٹائل مصنوعات تیارکنندگان اور برآمد کنندگان کو بیرون ممالک نئی منڈیوں میں اپنی مصنوعات متعارف کروانے ، وہاں منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت اور ہمسایہ ممالک کے امپورٹرز و ایکسپورٹرز سے کاروباری ، تجارتی ، صنعتی روابط کے فروغ کیلئے تمام ممکن مراعات و سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات

کی فروخت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرتے ہوئے ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو سکے ۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیصل ٓباد ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان نے کہاکہ مختلف ممالک میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات خصوصا پاکستانی لان کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار و برآمد کنندگان یقینا اپنی مصنوعات کے بہترین معیار کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں اچھا بزنس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…