فکس ٹیکس نظام سے چھوٹے تاجروں کو ریلیف ملے گا، چیئرمین پاکستان اکانومی واچ

2  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈیئر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کے لئے فکسڈ ٹیکس متعارف کروانے سے انھیں ریلیف ملے گا ۔جی ڈی پی میں پرچون کے شعبہ کا حصہ بیس فیصد ہے جبکہ انکی جانب سے 0.25 فیصد ٹیکس ادا کیا جاتا ہے جو مذاق کے مترادف ہے۔پٹرول کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی بہت بڑھ جائے گی اس لئے اسے واپس لینے پر غور کیا جائے۔ محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ روٹی اور نان کی پرانی قیمتوں کی بحالی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔گندم روٹی اور نان کی

قیمت میں حالیہ اضافہ کا معاشی صورتحال سے کم اور منافع خوری سے زیادہ تعلق ہے۔ ملک کی غذائی ضروریات کے لئے 25.8 ملین ٹن گندم درکار ہے جبکہ سٹاک میں27.9 ملین ٹن گندم موجود ہے۔اکیس لاکھ ٹن اضافی گندم کی موجودگی میں قیمتوں میںاتنے زیادہ اضافہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافے پر پابندی لگائے، گندم کی برامد پر پابندی برقرار رکھے، سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرے اور منافع کے لئے ملک بھر کے عوام کو غذائی قلت میں مبتلا کرنے والی فلور ملز مافیا اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…