تمام سرکاری ملازمین تیاری کر لیں، ایف بی آر نے بڑا حکم جاری کر دیا

23  جولائی  2019

کوہاٹ(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے واضح احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین اپنے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے مقررہ تاریخ 2 اگست 2019 تک ہر صورت جمع کرائیں ۔صوبائی حکومت نے تمام انتظامی سیکرٹریز سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ضم شدہ قبائلی علاقہ جات، تمام ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام محکموں کے سربراہوں کو ان کے ماتحت تمام سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختون خوا کے جاری مراسلے میں کہا گہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو اپنی قابل ٹیکس آمدنی کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے لازمی ہیں۔ مراسلہ کے مطابق سرکاری ملازمین کا یہ جواز مناسب نہیں کہ ان کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اپنی قابل ٹیکس آمدنی کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ صوبائی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے واضح احکامات کی روشنی میں صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ 2 اگست 2019 تک جمع کرانے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…