امریکااور بھارت کے درمیان تجارتی ، امریکہ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

17  جون‬‮  2019

نئی دلی(این این آئی) ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل تجارتی استثنیٰ ختم کرنے پر تنائو کے شکار بھارت نے جواباً 28 امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے امریکا کے بادام، اخروٹ اور سیب سمیت 28 درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس کی شرح پر اضافہ کردیا، بھارت کیلی فورنیا کے بادام اور واشنگٹن کے سیبوں کی دنیا بھر میں دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے درآمد ہونے والی 28 اشیاء پر ڈیوٹی ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا

گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، پہلی فہرست میں 29 اشیاء تھیں تاہم بعد میں کیکڑے کی ایک قسم کو اس فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔بھارت نے 28 امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی مراعات کی حیثیت ختم کرنے کے ردعمل میں کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تنائو میں اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ یکم جون کو امریکا نے بھارت کو حاصل خصوصی تجارتی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس پر بھارت نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس بھی اسی تناظر میں عائد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…