پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 51ارب 84کروڑکا نقصان،انڈیکس بدترین سطح پر پہنچ گیا، صورتحال تشویشناک

10  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)عید وہفتہ وار طویل تعطیلات کے بعد پیر کو کھلنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ78.34فی صد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ17لاکھ 36ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔ عیدالفطر اور ہفتہ وار چھ روزہ طویل تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے تناظر میں سیاسی ومعاشی لحاظ سے غیر واضح صورتحال کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں مندی چھائی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34477پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 511.46پوائنٹس کی کمی سے16276.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 542.14پوائنٹس کی کمی سے25350.62پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں یک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب95ارب80کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔

پیرکو کومجموعی طور پر9کروڑ17لاکھ36ہزار شیئرز کاکاروبارہواجومایوس کن کاروباری حجم قرار دیا جارہا ہے۔گزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت9.50روپے اضافے سے199.50 روپے اورال عباس شوگرمل کے حصص کی قیمت6.16روپے اضافے سے191.90روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے  پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت201.48روپے کمی سے6947.02روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت41.56روپے کمی سے1390.63روپے ہوگئی۔پیر کو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،لوٹی کیمکل،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،ٹی آر جی پاکستان،پاک انٹر بلک،یونائیٹیڈ بینک،سوئی نادرن گیس کمپنی اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…