ورلڈ بینک نےپاکستان کی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوڑدیا،حیران کن انکشافات

10  جون‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این،این این آئی )ورلڈ بینک کے مطابق سالانہ 20 لاکھ افراد کو نوکریاں دینے کے لئے معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد ہونا ضروری ہے۔معیشت میں سست روی کے باعث رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح میں کمی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں ۔

جبکہ مالی سال 18-2017 معاشی ترقی کی شرح کئی عرصے کے بعد 5 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔اس سے قبل مالی سال 17-2016 میں 5 اعشاریہ 4 فیصد، مالی سال 16-2015 میں 4 اعشاریہ 6 فیصد اور مالی سال 15-2014 میں 4 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ملکی معیشت کا حجم 300 ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 19-2018 میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔معیشت کے حجم کو اگر آبادی سے تقسیم کیا جائے تو فی کس آمدن کا پتا چلایا جاتا ہے جو 18-2017 میں 1629 ڈالر سے بڑھ کر 1640 ڈالر تک پہنچ گئی۔ملکی مجموعی پیداوار میں خدمات کا حصہ 59 فیصد، انڈسٹری 21 فیصد اور زراعت کا 20 فیصد ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے افراد روزگار کے متلاشی ہو جاتے ہیں۔ اتنی بڑی افرادی قوت کو کھپانے کے لیے حکومت کو معاشی ترقی کی رفتار سالانہ 7 فیصد تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کیلئے دی جانیوالی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق مشیرتجارت رزاق دائودنے کہاکہ تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے،برآمدات میں سات فیصد کااضافہ ہواہے۔

رجحان کو جاری رکھنے کیلئے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔وفاقی مشیرتجارت نے کہا کہ گارمنٹس کی برآمدات میں انتیس فیصد، سیمنٹ پچیس فیصد،باسمتی چاول اکیس فیصدجبکہ فٹ وئیرز کی برآمدات چھبیس فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات کی مالیت میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔مشیر تجارت نے بتایاکہ برآمدی سیکٹرکوبجلی اورگیس پردی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رکھی جائیگی تاکہ برآمدات بڑھانے کے اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…