سرکاری ادارے معیشت پر بوجھ بن گئے، قرض 1593 ارب سے تجاوز

25  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)، اسٹیل ملز اور واپڈا سمیت دیگر سرکاری اداروں پر قرضوں کا بوجھ 1593 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ سرکاری ادارے عوام کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگے۔ عوام کی خون پیسے کی کمائی سے حاصل کیا گیا۔ ٹیکس خسارے میں ڈوبے سرکاری اداروں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔رواں مالی سال کے نو ماہ میں سرکاری ادارے مزید 294 ارب روپے کے مقروض ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری اداروں کے قرضے 1593 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مارچ 2019 تک قومی ائیرلائن(پی آئی اے)پر واجب الادا قرضے 156 ارب روپے، واپڈا کے قرضے 88 ارب روپے، پاکستان اسٹیل ملز جو گزشتہ چار سال سے مکمل بند ہے، قرضوں کا حجم 43 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری ادارے اس وقت 1084 ارب روپے کے مقروض ہیں۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت نے قرض میں ڈوبے ان اداروں کی نجکاری میں تیزی نہ دکھائی تو یہ ادارے عوام سے وصول کیے گئے ٹیکسوں پر ہی چلتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…