ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسٹ ڈکلریشن فارم جاری جمع کروانے کا آسان ترین طریقہ بھی سامنے آگیا

25  مئی‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسٹ ڈکلریشن فارم جاری کردیے۔ایف بی آر نے ایسٹ ڈکلریشن فارمز ویب پورٹل پراپ لوڈ کیے ہیں، شہری ویب پورٹل کے فارم پر کرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکتے ہیں۔مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے

ڈکلریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی، اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پرلاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل دینا ہو گی۔فارم میں ہر کیٹیگری کے اثاثے، ٹیکس کی شرح اور واجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں، ڈکلریشن فارم میں اوپن پلاٹ، زمین، سپر اسٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔اسکیم کے تحت 4 فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی، پاکستانی کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکائونٹس میں موجود دولت پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا اور فارن کرنسی بے نامی اکائونٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلئے بھی 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جب کہ اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے 150 فیصد تک مقرر ہوگی۔ایف بی آر کی جانب سے غیر ملکی اثاثے و دولت ظاہر کرنے کے لیے بھی الگ سے ڈکلریشن فارم جاری کیا گیا ہے۔فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا، غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر 4 فیصد ٹیکس دینا ہو گا اور لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر 6 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ڈکلریشنز پر 30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا جب کہ کمپیوٹرائز پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…