گاڑیوں کے شوقین افرا د کی بڑی خواہش پوری، پاک سوزوکی نے آلٹو 660 سی سی کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا، قیمت کتنی ہوگی اورکتنا ایندھن بچایا جاسکے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

22  مئی‬‮  2019

لاہور( آن لائن )پاک سوزوکی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ 660 سی سی انجن سے لیس مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی آلٹو کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے 660 سی سی انجن سے لیس گاڑی آلٹو کو رواں سال اپریل میں متعارف کروایا تھا۔ تاہم اب پاک سوزوکی نے اس گاڑی کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اس گاڑی کو سب سے پہلے کراچی میں ہونے والے پاکستان آٹو شو کے دوران پیش کیا گیا تھا۔ پاک سوزوکی کے آفیشل فیس بک پیج میں ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ آلٹو 660 سی سی کو 15 سے 16جون تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کا عنیہ کانٹ ڈان میٹر سے ملتا ہے مگر اس میں کسی تاریخ کا ذکر نہیں ہے۔ آلٹو 660 سی سی کو 3 مختلف ورژن میں پیش کیا جائے گا یعنی آلٹو وی ایک(اے سی کے بغیر)، آلٹو وی ایکس آر (اے سی کے ساتھ)اور آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (اے سی اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ)۔کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا لیکن مارکیٹ ڈیلرز کے خیال میں اس کی قیمت 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔ اس گاڑی کی بکنگ کمپنی کی جانب سے اپریل میں 5 لاکھ روپے میں کی جارہی تھی۔ خیال رہے کہ اس نئی گاڑی کو سوزوکی مہران کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ پاک سوزوکی نے دعویٰ کیا کہ یہ ایندھن میں بچت دینے کے ساتھ ماڈرن ڈیزائن والی گاڑی ہے جس کے ساتھ کمپنی 3 سالہ وارنٹی دے گی۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2016 میں پاک سوزوکی نے 2018 تک اپنی لوکل پروڈکشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کہا گیا تھا کہ سوزوکی کی 800 سی سی مہران گاڑی کو 660 سی سی آلٹو گاڑی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…