پوری دنیا میں پٹرول کا جن بے قابو ،برطانیہ میں گزشتہ 3ماہ میں 3بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، یورپی ممالک نے بھی اپنی عوام پر پٹرول بم گرادیا ،برطانیہ نے قیمتیں 22 پاؤنڈ زسے بڑھا کر 28 پاؤنڈز کردیں ،جرمنی، فرانس، اٹلی، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی اضافہ‎

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرول کا جن پاکستان ہی نہیں بلکہ برطانیہ سمیت پوری دنیا میں بھی بے قابو ہے ۔نجی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ برطانیہ نے پیٹرول کی قیمت 22پائونڈز سے بڑھا کر 28پائونڈ کر دی ہے ۔ برطانیہ میں گزشتہ تین ماہ میں تین دفعہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

پیٹرول کی قیمتوں میں 19برس بعد برطانیہ کا دوسرا بڑا ماہ وار اضافہ کیا گیا ہے ۔ اپریل میں برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 22پائونڈ سے بڑھا کر 28پائونڈ کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ تین ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں نو پینی کا اضافہ کیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت کیساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ۔برطانیہ کے علاوہ جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے ہوگئی جب کہ مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لاگو ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح بھی جاری کردی ہے۔پیٹرول پر جی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17 فیصد کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8فیصد سے بڑھا 17فیصد کردیا گیا ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…