اسرائیل کاآئندہ سال دبئی ایکسپو 2020میں شرکت کا اعلان

27  اپریل‬‮  2019

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 کے عنوان سے آئندہ سال دبئی میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایکسپو 2020ء میں شرکت کو خلیجی ممالک کیساتھ

تعلقات کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل دبئی ایکسپو میں شرکت کرکے اپنی ایجادات کی روح کو عرب مملک تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ دبئی ایکسپو میں آبی وسائل کے استعمال، سائنس، ٹیکنالوجی اور طب کے میدان میں کی گئی سائنسی تحقیقات سے دنیا کو متعارف کرائیں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ ایکسپو دبئی2020 میں نہ صرف عرب ممالک بلکہ بین الاقوامی برادری بھی شرکت کرے گی۔ اسرائیل کی اس نمائش میں شرکت خطے کے ممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہوگی۔نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ دبئی ایکسپو 2020′ میں اسرائیل کی شرکت اس بات کی عکاس ہوگی کہ صہیونی ریاست کو عالمی اور علاقائی سطح پر غیرمعمولی اہمیت حاصل ہے اور اسرائیل کی علاقائی اہمیت کو عرب ممالک بھی قبول کرنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ دبئی ایکسپو 20 اکتوبر 2020 کو شروع ہوگی اور 10 اپریل 2021ء تک جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…