پاکستان ترکی مشترکہ بزنس کونسل کے قیام ،تجارت پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق خوش آئند ہے ،خادم حسین

16  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین اور میاں محمد اشرف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور

اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پلان آف ایکشن تیار کرتے ہوئے پاک ترک مشترکہ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں سرکاری دستاویز کے مطابق پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کو جون تک حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نے پاکستان ترکی مشترکہ بزنس کونسل کے قیام اور تجارت کو پانچ گناہ بڑھانے پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ترکی پاکستان کو ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں خصوصی معاونت فاہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ بزنس کونسل سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔مشترکہ تعاون سے فیصل آباد، لاہور اور کراچی میں گارمنٹس سینٹرز قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ جننگ، ویونگ ، ڈائنگ اور فنشنگ کے شعبے میں بھی بہتر کیلےء ترکی سے ٹیکنالوجی درآمد کی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی آزاد تجارتی معاہدہ سے برآمدات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…