سمندر میں تیل کی سر توڑ کوششوں کو اچانک بریک لگ گئی 5ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے کےبعد پاکستانیوں کیلئے مایوس کن خبر

15  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بحیرہ عرب میں کیکڑا بلاک پر زیر سمند ر تیل کی تلاش تکنیکی وجوہات کی بنا پر عارضی طورپر بند کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈرلنگ بند کرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد دوبارہ ڈرلنگ کے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کو سراہا ۔ پیر کو غلام سرور خان نے پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ کیا.پنڈوری آئل فیلڈ میں کام کی رفتار کو سراہا۔1996میں پنڈوری آئل فیلڈ سے پیداوار حاصل کرنے کا آغاز ہوا۔یہاں بنیادی طور پر9 کنووں کی کھدائی کی گئی تھی تاہم اس وقت دو کنووں سے تیل اور گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے جو بالترتیب 170 بیرل یومیہ اور 0.57 ملین مکعب فٹ یومیہ ہے۔پنڈوری۔10 کی ڈرلنگ کا آغاز جنوری 2019 میں ہوا تھا جبکہ اس کی کھدائی دسمبر 2019 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…