پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاروں کے مزید اربوں روپے ڈوب گئے،صورتحال تشویشناک

21  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.11فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 38593پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات لوٹ آئے اور انڈیکس 38202پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے بہتری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 163.04پوائنٹس کی کمی سے 38384.72پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس74.48پوائنٹس کمی سے18118.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 460.53پوائنٹس کمی سے62478.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس143.30پوائنٹس کمی سے28101پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب70کروڑ23لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب19ارب19کروڑ15لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ13لاکھ 50ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوبدھ کی نسبت 17لاکھ 33ہزارشیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 60.99روپے اضافے سے1859.99روپے اورپاک آکسیجن کے حصص کی قیمت11.85روپے اضافے سے 248.86روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 188.81روپے کمی سے3587.44روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت42.76روپے کمی سے1247.54روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، پاک الیکٹران،حب پاور کمپنی ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،عائشہ اسٹیل مل ،مغل آئرن اور دیوان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…