پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ،سرمایہ کار کنگال اربوں روپے ڈوب گئے ، کئی کا مستقبل دائو پر لگ گیا

21  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو اتار چڑھاوٗکے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100 انڈیکس 64.61پوائنٹس کی کمی سے 38547.76پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث60.65فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو33ارب24کروڑ82لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم کی نسبت قدرے بہتر رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 38665پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مندی کے اثرات چھاگئے اور انڈیکس 38427پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 64.61پوائنٹس کی کمی سے 38547.76پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس46.87پوائنٹس کمی سے18193.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 172.58پوائنٹس کمی سے62938.78پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 67.98پوائنٹس کمی سے28246.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے112کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،205کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں33ارب24کروڑ82لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب59ارب89کروڑ38لاکھ روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر8کروڑ30لاکھ 84ہزارشیئرزکاکاروبارہواجومنگل کی نسبت۱یک کروڑ22لاکھ74ہزارشیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت99روپے

اضافے سے7499روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت14.69روپے اضافے سے764.69روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت198.75روپے کمی سے3776.25روپے اور وائتھ پاک کے حصص کی قیمت52.95روپے

کمی سے1023.77روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پی ٹی سی ایل ،بینک آف پنجاب ، ورلڈ کال ٹیلی کام، پاک الیکٹران،دیوان سیمنٹ ،میپل لیف ، ٹی آر جی پاکستان ،سوئی ناردرن گیس کمپنی ،کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…