قطرکا ترکی سے اربوں ڈالر کے100ٹینکوں کی خریداری کا معاہدہ

18  مارچ‬‮  2019

انقرہ(این این آئی)ترکی اور قطر کے درمیان دفاعی معاہدے میں دوحہ کو ترکی کے تیار کردہ ٹینکوں کی بڑی تعداد بھی خریدنا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ دوحہ نے انقرہ کے ساتھ ترکی کے 100 ٹینکوں کی خریداری کی ڈیل کی ہے۔

ترکی کی حکمراں جماعت آق کے نائب صدر علی احسان یافوز نے بتایا کہ دوحہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ترکی سے 100 ٹینک خرید کرنے کا پابند ہے۔ قطر نے ترکی سے بی ایم سی آرمرڈ فورسز گاڑیاں اور 40آلٹے طرز کے ٹینک دو سال کے عرصے میں خرید کرنے ہیں۔مجموعی طورپر قطر ترکی سے فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں سمیت 250 بھاری جنگی آلات خرید کرے گا۔تا حال قطر اور ترکی میں اس غیرمعمولی ڈیل کی قیمت سامنے نہیں آئی۔ ترکی میں آلٹے دفاعی پروجیکٹ اپنی نوعیت کا ٹینکوں کی تیاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ ٹینک الیکٹرانک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے لیس ہوگا اور اس پر 120 ملی میٹر دھانے والی بندوق، بکتربند شیلڈ اور دیگر دفاعی آلات نصب ہوں گے۔اس ٹینک کی ترکی میں قومی سطح پر 2011 میں پہلی بار نمائش کی گئی تھی۔ اس کے بعد ترکی اور قطر کے درمیان ایک خفیہ دفاعی معاہدہ طے پایا جس کے تحت قطر نے ترکی کو اپنی سرزمین پر ایک بڑا فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…