پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کتنے ارب کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

3  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی ) پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا جس میں پہلے تین روز مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی جبکہ بقیہ دو روز ریکوری بھی آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس میں400پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر تے ہوئے39500پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔

تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 130ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کاآغاز ہی منفی زون میں ہوا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے پہلے تین دنوں میں سرمایہ کے انخلاء کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں صرف3دنوں میں انڈیکس 1323.41پوائنٹس لوز گیا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو میں ممکنہ کمی کی توقعات اورپاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کوحوالے کرنے جیسے اقدامات کیساتھ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سعودی وزیرخارجہ کی اپنے ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان پہنچنے کی اطلاعات پر سرمایہ کار دوباری مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے اور انہوں نے نئی سرمایہ کاری شروع کی جس کی وجہ سے انڈیکس نے 2دنوں میں 846.33پوائنٹس ریکور کر لئے تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ کے ایس ای100انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 477.11پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 40016.13پوائنٹس سے گھٹ کر39539.02پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 267.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19289.96پوائنٹس سے کم ہو کر19022.02پوائنٹس ہو گیا اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 29016.78پوائنٹس سے کم ہو کر28852.00پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب30ارب44کروڑ7لاکھ89ہزار445روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب54ارب25کروڑ33لاکھ98ہزار870روپے سے بڑھ کر80کھرب84ارب 69کروڑ41لاکھ88ہزار315روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے

زیادہ 10ارب روپے مالیت کے27کروڑ36لاکھ85ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے6کروڑ80لاکھ72ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40043.86پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر37323.60پوائنٹس کی کم سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1787کمپنیوں کا کارو بار ہوا جس میں

سے711کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،986میں کمی اور90کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،صدیق سنز ٹن ،یونائیٹڈ بینک ،پاک الیکٹرون ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،اطاہر لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،لوٹے کیمیکل ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،اینگرو پاور ،میپل لیف ،ڈی جی کے سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بینک الحبیب لمیٹڈ ،بینک الفلاح انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ اور امریلی اسٹیلز سر فہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…