حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا، دو ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ 9ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے

23  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)حکومت کے لیے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطاً روزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128ارب 67کروڑ 13لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49کھرب 73ارب 44کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت کچھ

عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشا قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…