بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ھاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی : حماد اظہر

22  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ھاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی ، معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف بی آر آفس میں ٹیکس پئیرز ڈائریکٹری دو ہزار سترہ کی تقریب منعقد ہوئی۔

جس سے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے خطاب کیا ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ھاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا اندرونی وبیرونی خساروں میں کمی ہے ملکی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں، معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر پر ذمہ داری ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرے قانون کے شکنجے سے اب کوئی نہیں بچ سکے گا لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن کو منتخب کیا گیا ہے وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پراپرٹی پر ٹیکسز سے ریونیو میں کمی ہوئی 34فیصد ٹیکس پیئر میں اضافہ ہوا ہے ایف بی آر اب فلیڈ میں جائیگا اور ٹیکس چوروں کو پکڑے گا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بہت کم ہے لوگ جان بوجھ کر ٹیکس نہیں دیتے تھے کیونکہ گزشتہ حکومتوں میں ٹیکس سے حکمران عیاشی کرتے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…