جائیداد کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال : بورڈ آف ریونیو نے سسٹم متعارف کرادیا

22  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) بورڈ آف ریونیو سندھ نے زمینوں پر قبضے اور جعلی کاغذات کی خرید و فروخت روکنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا جس کے تحت جائیداد کے کاغذات کی تصدیق گھر بیٹھے کی جاسکے گی،جائیداد خریدنے سے قبل زمین کے آن لائن کاغذات کی جانچ پڑتال 150 روپے کی فیس ادا کر کے کی جاسکے گی۔ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ علی شیخ کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی

جانچ کے لیے رجسٹرار کے وقت کو تین ماہ سے کم کر کے تین دن کردیا گیا، اگر کسی سب رجسٹرار نے جائیداد کے کاغذات کی منتقلی 3 روز میں نہیں کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم اور نئے قوانین سے متعلق ایک ہفتے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ قبل ازیں زمین کے کاغذات کی رجسٹریشن میں 7 ماہ کا وقت لگتا تھا تاہم اب کم کر کے اسے 17 دن کردیا گیا۔علی شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام جائیداد کی دستاویزات آن لائن چیک کی جاسکیں گی، اب تک سسٹم کے ذریعے 60 ہزار سے زائد جعلی پلاٹس کا انکشاف ہوا جنہیں تین ماہ میں درست کرلیا جائے گا۔ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ اب شہریوں زمین کی جانچ پڑتال کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پورے سندھ کا ڈیٹا آن لائن کردیا گیا، دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد گھر بیٹھے زمین کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوسکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا 70 فیصد حصہ بورڈ آف ریونیو کو جاتا ہے، کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کراچی میونسپل کارپوریشن، ایل ڈی اے سمیت دیگر اداروں کو بھی ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی کی طرح ڈیجیٹلائز کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیٹا سامنے آنے پر ایک پراپرٹی کے دو کاغذات کی شکایت بھی فوری ختم کردی جائے گی، اب میر پور خاص یا مٹھی کی پراپرٹی کے کاغذات بھی کراچی میں بیٹھ کر چیک کئے جا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…