خطے کی خوشحالی کیلئے پاک ایران تجارت کا فروغ ضروری ہے : خواجہ حبیب

17  فروری‬‮  2019

لاہور(این این آئی) ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان کی قیادت میں وفد نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ضیاء الرحمان، بلال چشتی اور خواجہ عثمان بھی موجود تھے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے بینکنگ چینل کے عدم بحالی کو

دوطرفہ اقتصادی روابط کے فروغ میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی خوشحالی کیلئے پاک ایران تجارت کا فروغ دقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تجارتی حجم 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ، تجارتی روابطہ کی توسیع کیلئے سرحدی صو بوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا کی ضرورت ہے ، آئی پی منصوبے کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے، حکومت، ایران سے قدرتی گیس کو سستے داموں میں خرید کرکے ملکی معیشت کو بہتر بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان تجارت اور معاشی سرگرمیوں کے ذریعے مشترکہ ضروریات کو پورا کریں،باہمی تجارتی روابط کا فروغ نہ ہونے کی اصل وجہ دونوں ممالک کی مارکیٹوں کو ایک دوسرے کی معلومات پر عدم رسائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی تاجر ایران کے ساتھ تجارت کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس ایران کی بازاروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کی تاجر برادری ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور مواقعوں سے بخوبی اگاہ ہیں لیکن اس حوالے سے ایک دوسرے کی مارکیٹوں کے بارے میں آگاہی کی کمی بھی ہے۔وفد نے ایرانی سفیر کو دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ کیلئے کردار ادا کر نے پر شیلڈ بھی پیش کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…