پاکستان میں 2پاور پلانٹس کی فروخت، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا گہری دلچسپی کا اظہار

16  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)  بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں دو پاور پلانٹس کی فروخت پر گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ہے ، ان بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس، جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں نجکاری ڈیل میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے پاور پلانٹس کی فروخت کیلئے ایڈوئزری فرا ہم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس

جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں جبکہ مقامی ادروں میں پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی اور دیگر شامل ہیں، پاکستان کو مجموعی طور پر دس درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان ایل این جی سے چلنے والے بلوکی اور حویلی بہادر میں واقع دو پاور پلانٹس فروخت کرنا چاہتا ہے، پلانٹس کی فروخت دوارب ٖڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔ ان پلانٹس کی پیداواری صلاحیت بارہ سوبیس میگاواٹ سے زائدہے جبکہ حکومت کی جانب سے پلانٹس کی فروخت رواں مالی سال مکمل کرلی جائےگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…