عمران خان آج’آئی ایم ایف چیف کرسٹینا ‘سے ملاقات کریں گے

10  فروری‬‮  2019

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج متحدہ عرب امارات کے دورے میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی چیف کرسٹینا لگارڈ سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ ٔ یو اے ای کے موقع پر یہ اہم ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائےگا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات اور وزیر خزانہ بھی عمران خان کے ہمراہ موجود ہوں گے۔ فواد چوہدری نے انٹرویو میں یہ بھی واضح کیا کہ مسئلہ آئی ایم ایف نہیں، مانیٹری فنڈ کی شرائط کا ہے، ہم ایسی شرائط نہیں چاہتے کہ جن سے ترقی کا عمل متاثر ہو۔ایسی ڈیل چاہتے ہیں جس سے مختصر اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے۔ وزیراعظم ہاؤس سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج دبئی کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے ،جہاں وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے۔ کہا گیا ہے کہ وہ یہ دورہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِ اعظم عالمی حکومتی سربراہی اجلاس کے عالمی مقررین میں شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نالج اکانومی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل میں ترقی کے مواقع کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔دبئی میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس سے خطاب میں وہ خوش حال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…