دسمبر 2018 میں 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی : اسٹیٹ بینک

17  جنوری‬‮  2019

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018 میں 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرمایہ کاری کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق دسمبر 2018 میں

23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر میں 31 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ سے دسمبر میں 8.92 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 کی پہلی ششماہی میں 89.95 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں 1.31 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ سے پہلی ششماہی میں 1.98 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرونی سرمایہ کاری 77 فیصد کم ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 دسمبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق رواں سال 5 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 54 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق5ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری65.95 کروڑ ڈالرکی ہوئی، گزشتہ5ماہ میں پورٹ فولیو انویسمنٹ میں230فیصد نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس دوران بیرونی سرمایہ کاری 1.20 ارب ڈالرسےگھٹ کر55 کروڑ ڈالر رہی، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ5ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے23 کروڑ ڈالر نکالے گئے،5ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری 35فیصدکمی سے88کروڑڈالررہی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…