پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر بحران ختم نہیں ہو سکتا :خواجہ حبیب

16  دسمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصو بہ مکمل کئے بغیر گیس بحران ختم نہیں ہو سکتا، حکومت توانائی بحران حل کر نے میں سنجیدہ ہے تو پاک ایران گیس منصبو بے کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدا مات کر ے۔

گیس بحران کی وجہ سے بڑی اور چھوٹی انڈسٹری بندہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہور ہے ہیں جبکہ درآمدی آرڈرز بھی پورے کر نا مشکل ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران پاک فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یقینی طور پر ایران کے ساتھ تجارتی روابط کودر پیش مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے، دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم اس وقت8ارب ڈالر ہے جس کو بڑھانے کیلئے پاک ایران بینکنگ مسائل جلدحل کر نے کی ضرورت ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھانا ہو گی۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پاک ایران معاشی اور تجارتی تعاون کا مستقبل روشن ہے جس میں رخنہ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت گیس بحران حل کرنے کے لئے پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرے تاکہ بند انڈسٹری بحال ہو بصورت دیگر درآمدات میں مزید کمی ہو سکتی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…