ایک ہی دن میں انڈیکس کہاں سے کہاں پہنچ گیا؟پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،زبردست تیزی

14  دسمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی38100،38200،38300،38400اور38500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں82ارب85 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.94فیصدزائد جبکہ72.91فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جمعہ کو کاروبار کاآغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، تاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، کیمیکل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں گزشتہ کئی دنوں سے چھائی مندی اثرات ذائل ہوگئے اور تیزی کا یہ تسلسل سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس574.03پوائنٹس اضافے سے 38585.66پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے245کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،67کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں82ارب85 کروڑ90لاکھ90ہزار664روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر77کھرب58 ارب54 کروڑ93لاکھ26ہزار441روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر9کروڑ85لاکھ22ہزار230شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت1کروڑ42لاکھ73ہزار730 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت29.46روپے اضافے سے1354.41روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت20.18روپے اضافے سے893.75روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت13.42روپے کمی سے2330.50روپے اورپریمئیم ٹیکس کے حصص کی قیمت12.06روپے کمی سے229.44روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ60ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت19پیسے اضافے سے18.01روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں68لاکھ3ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت70پیسے اضافے سے18.01روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس315.86پوائنٹس اضافے سے18405.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1128.26 پوائنٹس اضافے سے65132.10پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس307.20پوائنٹس اضافے سے28326.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…