پاکستانی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے : وفاقی سیکرٹری تجارت

14  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے ہی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے اور اس پربھرپور توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، حکومت نے عالمی منڈیوں میں مقابلے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی پیداروای لاگت میں کمی کیلئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ برس اپریل میں لاہور میں منعقدہ

’’ ٹیکسپو‘‘کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی سی ایم ای اے کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک اور سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان بھی موجود تھے ۔کارپٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انڈسٹری کے حالات ایسے نہیں کہ نمائش میں شرکت کے اخراجات برداشت کئے جا سکیں اس لئے حکومت مالی معاونت کرتے ہوئے سٹالز کی قیمت میں کمی کرے ۔ایسوسی ایشن کے وفد نے اس موقع پر انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا کہ حکومت تجارتی سر گرمیوں اوربرآمدات کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔برآمدات کے فروغ کیلئے مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔عبد اللطیف ملک نے کہا کہ حکومت عالمی نمائشوں میں پاکستان کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی تشکیل دے تاکہ مصنوعات کی تشہیر سے عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…