سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے : اسٹیٹ بینک

20  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاست کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کا پیکیج دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایک ارب ڈالر پاکستان آگئے ہیں، جس سے ایس بی پی ذخائر 7 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ خیال رہے کہ مالی سال 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ جس کے بعد یہ تخمینہ لگایا جارہا ہے کہ مالی سال 2019 میں خسارے کو پورا کرنے کے لیے ملک کو اضافی 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہوگی۔ انہی معاشی مسائل کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں مؤخر ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالر کا تیل دینے سمیت 3 ارب ڈالر نقد اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں رکھنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ تاہم ان ڈالرز کو پاکستان کی جانب سے استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی صورت میں مدد فراہم کریں گے۔ اسی طرح آئندہ 3 برسوں کے لیے مؤخر ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالر کے تیل سے ملک کو اپنے درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی، جو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھانے کی اصل وجہ ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی رابطے میں ہے کیونکہ مالی سال 2019 کے پہلے 4 ماہ میں خسارے میں ساڑھے 4 فیصد سے 4.84 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…