عمران خان کی جادوئی شخصیت کا کمال ،ایک ہفتے میں ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نقشہ تبدیل،سرمایہ کار اربوں میں کھیلنے لگے،جانتے ہیں حصص کی مالیت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

27  اکتوبر‬‮  2018

کراچی( آن لائن )ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔سعودی عرب کی پاکستان پر مہربانیاں، بگڑتی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کی خاطر فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر تک کا سالانہ ادھار پر تیل دینے کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کے لئے بہت اچھاثابت ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ

تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 40 ہزار 556 پوائنٹس پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 327 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 72 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو آئندہ دو ممالک کے دورے کے بعد مزید خوشخبریاں دینے کے اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…