گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، اسٹیٹ بینک

21  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے مالی سال 18-2017 میں پاکستانی معیشت کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی۔ مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 18-2017 میں معاشی نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، ملک کے تمام پیداواری شعبوں کی کارکردگی معاشی نمو میں حصہ دار رہی۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق معاشی نمو میں اضافے کا سبب کم شرح سود، توانائی کی بہتر ترسیل، سبسڈیز اور قرضوں کی بہتر

فراہمی کو بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اخراجات اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سرمایہ کاری سے بھی معاشی نمو بڑھی ہے۔ تاہم معاشی نمو کے حصول میں مالی خسارہ پانچ سال جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم مہنگائی کے ساتھ معاشی نمو بنائے رکھنے کیلئے شرح سود میں اضافہ، روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹیزعائد کی گئیں ہیں تاہم معاشی نمو کو بنائے رکھنے کیلئے سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…